پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین اور عوام کیلئے خصوصی پیکیج صحت کارڈ پلس کی رقم10 لاکھ روپے سالانہ کردی گئی

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( آن لائن ) خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پلس اسکیم میں لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے صحت کارڈ پلس پیکج 10 لاکھ روپے سالانہ کردیا گیا ، سہولت کارڈ اسکیم میں خصوصی ٹاپ اپ پروگرام بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹاپ اپ پروگرام کے

تحت سرکاری ملازمین اور عوام کو خصوصی پیکج دیئے جائیں گے ، صحت کارڈ پلس اسکیم سے منسلک ہسپتالوں کو بروقت ادائیگیوں پر بھی اتفاق ہوگیا ، جب کہ اسکیم کی موثر نگرانی کے لیے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی محکمہ صحت کو فیصلوں پر ٹائم لائنز کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کردی ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی حتمی مقصد ہے۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے پنجاب کے تمام رہائشیوں کو دسمبر2021تک صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنالیا ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 70 لاکھ گھرانوں کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی ، سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج ممکن ہو گا ، ہماری حکومت کا مقصد مستحق افراد کی مدد کرنا ہے ، علاج معالجے کی سہولیات پر ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، پرائیویٹ سیکٹر کو دور دراز علاقوں میں ہسپتال قائم کرنے کے لیے تعاون فراہم

کیا جائے گا ، اسی لیے ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں اصلاحات لائی۔وزیر اعظم کو صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پر بریفنگ دی گئی جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی شریک ہوئیں جب کہ بریفنگ میں معاوَن خصوصی برائے

صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے ، اس دوران بریفنگ میں وزیر اعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں دسمبر2021ء تک صحت کارڈ فراہم کردیے جائیں گے ، 70 لاکھ گھرانوں کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی ، جس کے ساتھ صوبہ پنجاب کے تمام رہائشیوں کو دسمبر 2021ء تک صحت کارڈ کی سہولت میسر ہو جائے گی ، جس کی بدولت سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج ممکن ہو گا، پسماندہ اضلاع بشمول ڈی جی خان اور ساہیوال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…