ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آبادپمز(PIMS)میں کرونا مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہو گئی

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)وفاقی دارالحکومت کےہسپتال پمز(PIMS)میں قائم کرونا وارڈ میں مریضوں کی گنجائش ختم ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسز کی وجہ سے اسپتال پر دبائو شدت اختیار کر گیا ہے

کرونا مریض داخلے کیلئے ایمرجنسی رومز میں بیٹھے انتظار کر رہے ہیں جبکہ مریضوں میں اضافے کے باعث پمز اسپتال میں آکسیجن پریشر میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وباء کے پھیلاؤ میں اضافے باعث ہائی رسک شہروں میں 7 تا 10 روزلاک ڈاؤن کی تجویز دے دی گئی ، وفاق کی طرف سے پابندیاں سخت کرنے کی تجاویزصوبوں کو ارسال کرکے ان سے رائیطلب کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 2مراحل میں پابندیاں سخت کرنیکی تجویز دی ہے ، جن میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں کورونا پھیلاؤ نہ رکنے پر لاک ڈاؤن نافذکردیا جائے ، مثبت کیسزکی شرح 13 فیصد سے زائد پر مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں ہائی رسک شہروں میں 7 تا 10 روز لاک ڈاؤن کی تجویز کیا گیا ہے ، وفاقی حکومت نے دفاترمیں 50 فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر عملدر آمد کروانے اور وفاقی دفتری اوقات کار 9 سے دوپہر 2 بجے کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ وفاق کی طرف سے صوبوں کو شام 6 تا سحری کاروباربند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے ، شام کے اوقات میں صرف پیٹرول پمپس اور ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کی تجویز ہے ، جب کہ ہفتہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ، ہفتہ اور اتوار کو صرف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا کہا گیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں عالمی وبائ کوروناوائرس کے باعث مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے اور 5 ہزار 870 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوگئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 818 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے ملک بھر میں مزید 5 ہزار 870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 784,108 ہوگئی ، جن میں سے اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 84 ہزار 976 بتائی گئی ہے ، جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اب اس وبائ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 842 ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…