ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کی سب سے موثر ملیریا ویکسین تیار کرلی گئی

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن )برطانیہ میں محققین نے دنیا کی سب سے موثر ملیریا ویکسین تیار کی ہے ، اور یہ عالمی ادارہ صحت معیار کے مطابق75 فیصد مؤثر ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین اور ان کے  دیگر ساتھیوں نے 12 ماہ تک اس کو ٹیسٹ کیا۔ انہیں امید ہے کہ آئندہ دو طرسوں میں اس ویکسین کو استعمال کرنے کے لئے منظوری مل جائے گی۔

ملیریا کیخلاف ویکسین تیار کرنے والی ٹیم کی قیادت آڈرین ہل نے کہ جوآکسفورڈ یونیورسٹی میں ویکسینولوجی کے پروفیسرہیں۔ ملیریا کے سبب گزشتہ برس افریقہ میں کورونا کی نسبت چارگنا زیادہ اموات ہوئی تھیں۔پروفیسر ہل کا کہنا ہے کہ ملیریا کیلئے بھی اتنی ہی ایمرجنسی کی ضرورت ہے جتنی کورونا کیلئے۔ افریقہ میں خدشہ ہے ہر سال3 لاکھ بچے ملیریا سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملیریا کی پہلی ویکسین1910 میں بنی تھی اور1940 میں پہلی ویکسین کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ملیریا کی نئی اور موثر ترین ویکسین کی منظوری کے بعد بھارتی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ سالانہ 200 ملین خوارکیں بنائے گی۔ ملیریا کا موسم شروع ہونے سے قبل اس ویکسین کا ٹیکہ لگوانے سے محفوظ رہنے کے امکانات میں10 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کیمطابق،2019 میں دنیا بھر میں ملیریا کے ایک اندازے کے مطابق 229 ملین کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں 409،000 اموات ہوئیں۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…