منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

کورناوباء سے متعلق افواہیں پھیلانے پر سزائو ں اور بھاری جرمانے کا اعلان

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی ) سعودی حکومت نے کوروناوائرس سے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں کو متنبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا کہ وبا کے حوالے سے افواہیں پھیلانے پر 1 سے پانچ سال تک قید اور ایک لاکھ سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔قید اور جرمانے میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے متعلق مغالطہ آمیز تشہیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سعودی وزارت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے انتباہی پیغام میں کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں کو کم از کم ایک لاکھ جبکہ زیادہ سے دس لاکھ ریال کا جرمانہ کیا جائے گا۔اسی طرح کم از کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ سعودی حکومت کے مطابق خلاف ورزی دہرانے پر سابقہ سزا سے دگنی سزا دی جائے گی۔خیال رہے کہ مملکت میں وائرس کی غلط معلومات روکنے کے لیے اس طرح کا اقدام پہلے بھی اٹھایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…