پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

پمز انتظامیہ نے آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کیلئے طے شدہ آپریشن روک دیے

datetime 19  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال اسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کیلئے سرجری روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کے باعث پمز ہسپتال پر پریشر بڑھ گیا ہے ، کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کیلئے سرجری روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایسے آئی سی یونٹ کو بھی آکسیجن سپلائی بند کردی گئی جہاں مریض

موجود نہیں جبکہ پمز ہسپتال میں تمام طے شدہ آپریشن کو فی الحال روک دیا گیا ہے، پمز میں صرف ایمرجنسی میں آپریشن کیے جائیں گے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طے شدہ سرجری روکنے کا مقصد کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن پریشر برقراررکھنا ہے، ہسپتال کی یومیہ آکسیجن سپلائی 7 ہزار لیٹر تک کر دی گئی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پمزہسپتال میں گزشتہ رات کورونا مریضوں کیلئے مختص وینٹی لیٹرزکا آکسیجن پریشرکم ہواتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…