پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تباہی مچا دی 5ہزار سے زائد نئے مریض رپورٹ ، صورتحال تشویشناک

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 73 اموات ہوئیں جن میں سے 19 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 152 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 81 فیصد,لاہور میں 81 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور نوشہرہ میں 100 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 74 فیصد،گجرات میں 71 فیصد،مردان میں 77 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 60 ہزار 162 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 349, پنجاب میں 34 ہزار 681, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 506, اسلام آباد میں 4 ہزار 93, بلوچستان میں 1 ہزار 210,گلگت بلتستان میں 373, آزاد کشمیر 950 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 62 ہزار 845 ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 538 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 82 ہزار 276 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 437 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 15 ہزار 669, بلوچستان میں

20 ہزار 940, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 182، اسلام آباد میں 70 ہزار 79, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 6 ہزار 500، پنجاب میں 2 لاکھ 70 ہزار 338 اور سندھ میں 2 لاکھ 72 ہزار 729 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 316 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 553 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے

جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 7 ہزار 457 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 25 مریض ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 899 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 32 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 642 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں

اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 223 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 439 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 529 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 630 ہسپتالوں میں 5 ہزار 349 مریض زیر علاج ہیں



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…