جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں مزید 4 درجے نیچے چلا گیا

datetime 16  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس میں تیزی سے اضافہ کے باعث پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں مزید 4 درجے نیچے چلا گیااور 35 ویں نمبر سے 31 ویں نمبر پر آگیا،12 اپریل کی رپورٹ میں پاکستان 35 ویں نمبر پر تھا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی مجموعی صورت حال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق کورونا سے سب سے

زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے، انڈیا دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان میں کورونا کے باعث 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کی سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔این سی او سی رپورٹ کے مطابق ملک میں ابتک 61 سے 70 سال کے 4 ہزار 531 افراد انتقال کر چکے ہیں، 51 سے 60 سال کی عمر کے 4005 اور 71 سے 80 سال کے 2821 افراد جاں بحق ہوئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے 81 سے 90 سال کے 935 اور 91 سے سو سال اور اس سے زائد عمر کے 128 افراد کی کورونا سے موت ہوئی، ملک میں ایک سے دس سال کے 44 بچے بھی کورونا سے جاں بحق ہوئیے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں ابتک 10 ہزار 472 مرد، 5 ہزار 397 خواتین اور تین خواجہ سراؤں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے، کورونا سے سب سے زیادہ کراچی میں 3 ہزار 847 اموات ہو چکی ہیں، لاہور میں 3 ہزار 26، راولپنڈی میں 1114، پشاور میں 806 اموات ہو چکی ہیں۔این سی او سی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 355 مریضوں کی وینٹی لیٹر پر موت ہوئی، خیبر پختونخواہ میں 65 اسلام آباد میں 58 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر انتقال ہوا۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے 38 مریض وینٹی لیٹر پر جانبحق ہوئے، ملک میں کورونا کی مثبت شرح 8 اعشاریہ 34 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے ابتک 15 ہزار 521 ہیلتھ ورکرز متاثر ہو چکے ہیں، 150 ہیلتھ کیئر ورکرز ابتک کورونا سے جانبحق ہو چکے ہیں۔این سی او سی رپورٹ کے مطابق ابتک 90 ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس، 4 نرسز اور 51 پینڈیمک سٹاف کے افراد کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر میں مسلسل اضافہ کا خطرہ ،ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی کپیسٹی مزید بڑھا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کے لئے مزید 5 لیبز کا اضافہ کر دیا گیا۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کی تعداد 175 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کی یومیہ کپیسٹی 64 ہزار 871 ٹیسٹ ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 77، سندھ میں 29 کورونا ٹیسٹنگ لیبز کام کر رہی ہیں، کے پی کے میں 26، بلوچستان میں 9 اور اسلام آباد میں 25 لیبز ہیں، آزاد کشمیر میں 5 اور گلگت میں 4 لیبز کورونا ٹیسٹنگ کر رہی ہیں۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…