جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

طلبہ اور والدین کے لئے اہم خبر، فیڈرل بورڈ آف ڈائریکٹوریٹ نے تمام امتحانات ملتوی کر دیے

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ڈایریکٹوریٹ نے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے۔فیڈرل بورڈ آف ڈایریکٹوریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو پہلے سے اعلان شدہ امتحانات فوری ملتوی کرنے کی ہدایت کی جاتی

ہے۔واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کورونا وائرس سے 100 افراد انتقال کر گئے اور 4084 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4084 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،وائرس سے 100 ہلاکتیں ہوئیں۔ملک میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایک روز میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال 5 جولائی کو کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ 93 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14356 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 63200 تک جاپہنچے ہیں،فعال کیسز کی تعداد 48566 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2081 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 600278 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 265158 ہوگئی ہے،4495 افراد اب تک انتقال

کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 217694 ہے اور 6319 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19535 اور ہلاکتیں 207 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 86044 اور 2319 ہلاکتیں ہوچکی ہیں،آزاد کشمیر میں

12549 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 350 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5016 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 57204 ہے اور اب تک 563 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…