ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

فرانس میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت، پی سی آر ٹیسٹوں میں پکڑنا مشکل

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(آن لائن )فرانس میں کورونا وائرس کی ایک ایسی نئی قسم کو دریافت کیا گیا ہے جس کو پی سی آر ٹیسٹوں میں پکڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔فرانس کے خطے بریتانیہ میں اس قسم کو دریافت کیا گیا، تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ کس حد تک جان لیوا یا متعدی ہے۔اے آر ایس ہیلتھ سروس کے مقامی ڈائریکٹر اسٹیفن میولیز نے ایک پریس

کانفرنس کے دوران بتایا کہ لانیون کے ایک ہسپتال کے بائیولوجسٹ نے حال ہی میں درجنوں اموات پر تحقیق کے دوران اس نئی قسم کو دریافت کیا۔انہوں نے بتایا کہ 7 افراد میں کورونا وائرس کی روایتی علامات دریاافت ہوئی تھیں حالانکہ ان کے پی سی آر ٹیسٹ منفی رہے تھے، جس کے لیے ناک سے حاصل کیے جانے والے مواد کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور عموماً بہت زیادہ مستند ہوتے ہیں۔اسٹیفن میولیز نے بتایا کہ خون اور نظام تنفس کی گہرائی میں موجود بلغم کے مززید ٹیسٹوں سے ان مریضوں میں کووڈ کی تشخیص ہوئی، یہ سب افراد معمر اور پہلے سے مختلف امراض سے متاثر تھے۔اس موقع پر فرنچ ہیلتھ ایجنسی کے ریجنل ڈائریکٹر ایلن تریتے نے بتایا ‘ایک امکان یہ ہے کہ وائرس نظام تنفس کے اوپر اور زیریں حصوں میں برق رفتاری سے پھیل گیا’۔ان نمونوں کو پیرس کے پیستور انسٹیٹوٹ میں جینیاتی سیکونسنگ کے لیے بھیجا گیا تھا، جس کے بعد تصدیق ہوئی کہ یہ وائرس کی ایک نئی قسم ہے۔اس دریافت کے بعد اس خطے میں ٹیسٹوں اور ٹریسنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے کہ تاکہ تعین کیا جاسکے کہ یہ نئی قسم دیگر علاقوں تک پہنچی ہے یا نہیں۔چونکہ اس کی تشخیص یا شناخت مشکل ہے تو اے آر ایس نے اسے عالمی ادارہ صحت کی زیرتفتیش اقسام کی فہرست میں شامل کردیا ہے، تاہم اسے اب تک فکرمندی کا باعث سمجھی

جانے والی اقسام کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔اس وقت صرف برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ میں دریافت اقسام کو فکرمندی کا باعث سمجھی جانے والی اقسام کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اے آر ایس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ابتدائی تجزیوں میں یہ عندیہ نہیں ملا کہ یہ نئی قسم اوریجنل وائرس کے مقابلے میں زیادہ خطرنای یا متعدی ہے۔اس حوالے سے فرانسیسی وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران بتایا کہ 3 اقسام کے بڑے پیمانے پر موجودگی کا مطلب ہے کہ فرانس کو اب وبا کی تیسری لہر کا سامنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…