لاہور (آن لائن) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت پیدا ہونے کی وجہ سے لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام شادی ہالز اور مارکیز میں ان ڈور تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں آل پنجاب شادی ہالز مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے شادی ہالز سے ملحقہ
40 مزید شعبہ جات بند ہو کر رہ گئے ہیں اور اس فیصلے سے 10 سے 15 لاکھ افراد متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ تازہ ہوا کے لئے کھڑکیاں اور روشن دان رکھنے والے شادی ہالز کو تقاریب منعقد کرنے کی اجازت دی جائے۔