لاہور(یواین پی)نومولود بچوں کے لیے نیند بے حد ضروری ہوتی ہے۔اس حوالے سے ماہرین نے بتایا کہ نومولود بچوں کے لیے دو ڈھائی سال تک نیند ایک خاص کردار ادا کرتی ہے۔ماہرین نے بتایا کہ نیند بچے کے دماغی سرکٹ میں سیکھنے اور یادداشت کے عمل کو مضبوط کرتی ہے تو
کبھی پلٹ کر یہ دماغی مرمت کرنے لگتی ہے۔امریکی ماہرین کے مطابق ڈھائی سال کے بچے میں یہ عمل اپنے عروج پر ہوتا ہے کیونکہ اس وقت دماغ بڑی تبدیلیوں کو گزررہا ہوتا ہے جو سائنس سے ثابت ہوچکے ہیں۔اس عمل کو طب کی زبان میں اعصابی لچک یا نیوروپلاسٹیسٹی کہا جاتا ہے اور یہ آر ای ایم کے دوران زیادہ ہوتا ہے۔اس ضمن میں ٹیکساس یونیورسٹی کے پروفیسر جونیو چیاؤ نے صفر سے 15 دن کے تک ک بچوں کے میٹابولک ریٹ (استحالے کی شرح)، دماغی وزن اور ایک طرح کی گہری نیند کا جائزہ لیا۔ماہرین نے اپنی تحقیق سے بتایا کہ بچوں کے دماغ میں تبدیلی دھیرے دھیرے نہیں بلکہ بہت یکلخت ہوتی ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ تبدیلی انسانی عمر کے پہلے دو سے تین سال کے اندر ہوجاتی ہے اور اس میں نیند اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یعنی دو یا تین سال کی عمر سے پہلے کی نیند انسانی دماغ کی تشکیل کرتی ہے۔