ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہد کی مکھیاں ہزاروں خواتین کی زندگیاں کیسے بچا سکتی ہیں، ماہرین کی تحقیق میں زبردست انکشاف

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)شہد کے فوائد سے عام طور پر ہر کوئی ہی واقف ہے اور شہد کی مکھیوں کی افادیت کے بارے میں بھی لوگ بہت کچھ جانتے ہوں گے۔ تاہم ایک تازہ تحقیق کے مطابق شہد کی مکھیاں دنیا بھر میں ہزاروں خواتین کی زندگیاں بچانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے ہیر پرکنز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کی ایک ٹیم نے شہد کی مکھیوں کے ڈنگ میں

موجود زہر کے ذریعے چھاتی کے سرطان کا علاج کرنے کے بارے میں تحقیق شروع کی۔محققین نے انکشاف کیا کہ شہد کی مکھی کا زہر چھاتی کے کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کو ختم کرنے میں انتہائی موزوں  ثابت ہوتا ہے۔تحقیق کاروں نے 312 شہد کی مکھیوں اور بھنوروں کا زہر تجربے میں استعمال کیا تھا۔ بعد ازاں اس تحقیق کے نتائج پرسیین اونکالوجی نامی طبی جریدے میں شائع کیے گئے۔شہد کی مکھیوں کا زہر اوربریسٹ کینسرتحقیقی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیرا ڈفی کا کہناہے کہ شہد کی مکھیوں کے ڈنک میں موجود اس زہر نے بریسٹ کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کو سو فیصد ختم کردیا اور دیگر صحت مند خلیوں کو بھی محفوظ رکھا۔ڈاکٹر ڈفی کے مطابق ان کی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ شہد کی مکھیوں کا زہر بریسٹ کینسرکی ایک انتہائی مہلک قسم’ٹرپل نیگیٹیو بریسٹ کینسر’ کا سبب بننے والے خلیوں کو بھی ختم کر دیا۔بریسٹ کینسرکی اس قسم کو تقریباً لاعلاج سمجھا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں ہر برس ہزاروں خواتین کی موت کا سبب بنتا ہے۔محققین کی ٹٰیم کی سربراہ ڈاکٹر ڈفی کا مزید کہنا تھا، ”ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ شہد کی مکھیوں کا زہر اور ملیتین نے ٹرپل نیگیٹیو بریسٹ کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کو نمایاں طور پر اور انتہائی تیزی سے ختم کیا۔ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ صرف کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کی جھلیوں کو اس زہر نے صرف 60 منٹ ہی میں مکمل طور پر تباہ کر دیا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…