اسلام آباد (این این آئی)دواوں کی قیمتوں میں پھر اضافہ، ڈریپ نے قیمتوں کو کنزیومر پرائس انڈکس کے تحت قرار دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رائزک 245 سے 280 تک مہنگی ہوگئی، سربیکس زیڈ 225 سے 245 تک پہنچ گئی،آگمینٹن کی قیمت بھی 187 سے بڑھ کر 201 روپے ہوگئی۔ ڈریپ کے مطابق انٹی بیاٹکس کی قیمتوں کا تعین کنزیومر پرائس انڈکس کے تحت کیا گیا، ذیابیطس انجکشن کی
قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،لینٹس انجکشن کی قیمت پیک پہ بھی 5 ہزار 659 ہی موجود ہے،کچھ اینٹی بیاٹکس کی قیمتوں کا تعین کنزیومر پرائس انڈکس کے تحت کیا گیا، آگمینٹن اور ملٹی وٹامن سر بیکس زیڈ کی قیمتوں کا تعین سی پی آئی کے تحت ہوا، معدے کی دوا رائزک بھی منظور شدہ ایم آر پی کے اندر ہے، شہری دواوں کے حوالے سے ڈریپ کی ہاٹ لائن پہ شکایات درج کروا سکتے ہیں۔