ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ شوگر انسولین کی قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟مریض تڑپ اٹھے

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شوگر انسولین کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھ گئی، نئی قیمت ساڑھے پانچ ہزار تک پہنچا دی گئی۔ اینٹی بائیوٹک آگمینٹن، معدے کی دوا رائزک اور طاقت کی دوا سربیکس زی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے،

ڈریپ کی منظوری کے بغیر ہی کئی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، شوگر کی دوا لینٹس پین کی قیمت پورے ایک ہزار بڑھ گئی، شوگر کی انسولین اب 5500 کی بجائے 6500 کی ملے گی۔ معدے کی دوا رائزک کی قیمت 245 سے بڑھا کر 280 تک پہنچا دی گئی۔طاقت کی دوا سربیکس زی 20 روپے اضافے سے 245 روپے کی ملے گی، جبکہ اینٹی بائیوٹک آگمینٹن کی قیمت 187 سے بڑھا کر 201 روپے کر دی گئی ہے، شہریوں نے ادویات مہنگی ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، شوگر کے مریضوں کا انسولین کے بغیر گزارہ نہیں اور انسولین کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ان کے لیے مالی مشکلات پیدا کرے گا۔ادھر نیپرا نے بجلی 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام سے 6 ارب90 کروڑ روپے کی وصولی ہوگی، وفاقی حکومت جنوری سے اب تک بجلی کے بنیادی ٹیرف اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پانچ روپے بیس پیسے یونٹ اضافہ کر چکی ہے، جنوری اور فروری میں سہ ماہی ٹیرف کی مد میں تراسی پیسے اضافہ کیا گیا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ ترپن پیسے وصول کیے گئے۔ بنیادی ٹیرف میں ایک بار پھر تبدیلی سے ایک روپیہ پچانوے پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 89 پیسے فی یونٹ کا بوجھ ڈال دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…