ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار ،بیماری جانچنے کا انتہائی آسان ذریعہ

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(این این آئی) ماہرین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے ایسے سنسر بنائے ہیں جو کسی بھی ماسک پر لگانے سے ماسک پہنے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو سکے گی۔کورونا وائرس سے متاثرہ شخص جب سانس لے گا تو اس کے ماسک پر لگی سنسر چپ کا رنگ تبدیل ہوجائے گا۔ جس سے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گی۔ماہرین نے ماسک پر رنگ بدلنے والی ایسی پتریاں لگائی ہیں جو کسی شخص کے سانس یا لعاب میں کووڈ 19

کا باعث بننے والے کرونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگا سکتی ہیں۔اس سنسر کا مقصد کووڈ 19 ٹیسٹ کا نعم البدل ہونا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد وائرس کا علم ہونے کے بعد علاج کے لیے رجوع کرنا ہے۔امریکا کے صحت کے قومی اداروں نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کو اس پروجیکٹ کے لیے 13 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔تحقیقی ٹیم کرونا وائرس کے حوالے سے خطرناک ماحول میں کام کرنے والوں کے لیے سنسر بنانے کے لیے ایک مصنوعات ساز کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرے گی اور روزمرہ ٹیسٹنگ میں آسانی کے لیے ان سنسرز کی قیمت کم رکھی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…