امریکی کمپنی نے کورونا ویکسین سے2021 میں ہونے والی ہوشرباآمدن کی تفصیل جاری کر دی  

26  فروری‬‮  2021

واشنگٹن(این این آئی) کورونا ویکسین بنانے والی ایک اور امریکی کمپنی نے 2021 میں اس کی فروخت سے ہونے والے آمدن کا اندازہ بتا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی موڈرینا نے توقع ظاہر کی کہ رواں سال اس کی تیارہ کردہ ویکیسن کی

کل فروخت 18 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک جائے گی اور 2010 میں اپنے قیام کے بعد کمپنی پہلی مرتبہ منافعے میں جائے گی۔ اس سے قبل امریکی کمپنی فائزر بھی کورونا ویکسین سے ہونے والی آمدن کا تخمینہ بتا چکی ہے۔واضح رہے کہ صرف فائزر اور موڈرینا کی تیار کردہ ویکسین کو امریکا میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں یہ ان دونوں کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کئی دیگر ممالک کو بھی فراہم کی جارہی ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسراسٹیفن بینکل کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی سامنے آنے والی اقسام کے مقابلے کے لیے بھی ویکسین پر مزید کام ہورہا ہے جب کہ کئی حکومتیں اس حوالے سے بھی فکر مند ہیں کہ انھیں اپنے شہریوں کو دیگر اقسام کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں ویکسین کی بوسٹر خوراک فراہم کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورت حال کے پیش نظر موڈرینا کمپنی اپنی پیدواری صلاحیتوں کو بڑھا رہی ہے اور 2021 میں کمپنی 70 کروڑ سے 1 ارب تک ویکیسن کی خوراکیں تیار کرے گی۔علاوہ ازیں کمپنی اگلی جنریشن کی خوراکیں تیار کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہی ہے جنھیں محفوظ بنا کر ترقی پذیر ممالک کو فراہم کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق اب تک 6 کروڑ ویکسین کی خوراکوں کی ترسیل کی جاچکی ہے جب کہ 10 کروڑ خوراکوں کے لیے خام مال دستیاب ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…