ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

صبح سویرے چائے کا استعمال کس خطرناک  بیماری سے بچاتا ہے؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)صبح کی چائے پینا تقریبا ہر شخص کے معمولات زندگی میں شامل ہے البتہ وہ افراد جو چائے کے بالکل شوقین نہیں ہوتے وہ صبح کی چائے بھی نہیں پیتے تاہم ماہرین نے اب اس کا ایک حیرت انگیز فائدہ بتا یا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق روز صبح کی چائے پینا بھولنے کے مرض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔سنگا پور کی یونگ لو لین اسکول آف میڈیسن میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے صبح کی چائے بڑھاپے میں مختلف دماغی

امراض جیسے ڈیمینشیا یا الزائمر کے خطرے میں 50 فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کے پتوں میں شامل مختلف حیاتیاتی کیمیائی اجزا طویل المدتی فوائد دے سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے فائدہ مند اثرات بڑھاپے میں ظاہر ہوتے ہیں۔یہ اجزا دماغ کی رگوں کو خرابی اور دماغی خلیات کو تنزلی کے عمل سے محفوظ رکھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے ان نتائج کو مزید پرکھنے کے لیے مزید وسیع پیمانے پر تحقیق اور معلومات اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…