اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عرب امارات کی حکومتی اتھارٹی نے فتوی جاری کیا ہے کہ شریعت کے مطابق کرونا ویکسین استعمال کی جا سکتی ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق فتوی میں کہا ہے کہ شریعت کے مطابق مذہبی تعلیمات کو مدنظر رکھ کر انسانی ہمدردی اور زندگی کے تحفظ کیلئے کرونا ویکسین استعمال
عین شریعت کے مطابق ہے ۔ فتوی میں کہا گیا ہے کہ اگر ویکسین میں حرام اجزا ملائے گئے ہیں تو بھی شریعت کو سامنے رکھ کر اس استعمال کرنا جائز ہے کیونکہ اس کا کوئی اور متبادل نہیں ہے ۔ اماراتی فتوی کونسل نے ایسا وقت میں جاری کیا جب لوگوں کے مابین حلال حرام کی بحث چل رہی تھی ۔