راولپنڈی(آن لائن)ملک بھر میں کوروناوائرس کی وباء تیزی سے پھیلنے لگا، ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے لگیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف میں کوروناء وائرس وباء پھیلنے کی اطلاعات درجنوں ڈاکٹرز نرسنگ کورونا وائرس وباء مرض کا شکار۔ہسپتال عملہ کا فوری کورونا ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ۔انتظامیہ کی جانب سے
بات کو چھپایہ جانے لگا۔ہسپتال انتظامیہ کو فوری ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔سٹاف۔مریضوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک معمول بن گیا سنئیر ڈاکٹرز غائب جونئیر ڈاکٹرز ڈیوٹی فرائض سرانجام دینے لگیمریضوں کے بیڈ ساتھ جوڑ کر رکھے گے فیس ماسک کا بھی استعمال نہیں کیا جا رہا۔نرسنگ سٹاف کی زندگیاں داو پر لگ گئیں۔ہر طرح کا مریض چیک کرنا مجبوری بن گئی۔ہسپتال کی حدود میں کورونا کی وباء پھیلنے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں قائم ڈسٹرک ہیلتھ ہسپتال (DHQ)میں ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف کی زندگیاں داوپر لگ گئیں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کوروناء وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ہرطرح کا مریض ڈاکٹرز اور نرسنگ کو چیک کرنا مجبوری ہے تاہم دوسری جانب مختلف ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف میں کوروناء وائرس پازیٹیو کی اطلاعات ہیں لیکن اس بات کو چھپایا جا رہا ہے ہسپتال انتظامیہ افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ کے چکرمیں اپنے ہی سٹاف کے دشمن بن گے چھٹیاں دینے یا قرنطینہ میں رکھنے کے بجائے نرسنگ اور ڈاکٹر سٹاف ڈیوٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں ہسپتال انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے مریضوں کے ساتھ ساتھ ان کے لواحقین بھی فیس ماسک سنیٹائز کا استعمال نہیں کر رہے اور مریضوں کے بیڈ بھی ساتھ جوڑ کر رکھے ہو ئے ہیں
جس وجہ سے ہسپتال میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کا مزید خدشہ ہے ہسپتال میں چند نرسنگ سٹاف اور ڈاکٹرز نینام نہ ظاہر کرنے کی صورت میں گورنمنٹ آف پاکستان وزیر داخلہ پنجاب اور وزیر ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹاف کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی کٹس فوری فراہم کی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر فیس ماسک۔سینٹائزربھی دئیے جائیںجبکہ ہسپتال انتظامیہ کو
فوری الرٹ جاری کی جائیں سٹاف نرس اور ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کی وباء کا شکار ہیں تو ان کو مکمل ریسٹ دی جائے تاکہ مزید کورونا نہ پھیل سکے ہسپتال انتظامیہ کو فوری ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی جائیںحکومت پاکستان اور ہیلتھ انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال سٹاف عملہ کے فوری کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ مزید جانی ومالی نقصانات سے بچا جا سکے۔