ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی مجموعی شرح میں بڑا اضافہ، پشاور سب سے آگے

28  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) ملک میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی مجموعی شرح 7.20 فیصد تک پہنچ چکی ہے،پشاور میں یہ شرح سب سے زیاہ یعنی 19.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا جائزہ لینے اور اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے

ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کووِڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی سب سے بلند شرح پشاور میں ہے اس کے بعد کراچی میں 17.73 فیصد، حیدرآباد میں 16.32 فیصد ہے۔اس کے علاوہ سندھ میں مجموعی طور پر یہ شرح 13.25 فیصد آزاد کشمیر میں 10.79 فیصد، خیبرپختونخوا میں 9.25 فیصد، بلوچستان میں 6.41 فیصد، اسلام آباد میں 5.84 فیصد، گلگت بلتستان میں 4.81 فیصد جبکہ پنجاب میں سب سے کم یعنی 3.59 فیصد ہے۔صوبوں کے لحاظ سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور 4.52 فیصد، راولپنڈی 11.49 فیصد،صوبہ سندھ کے دالحکومت کراچی 17.73 فیصد،حیدرآباد 16.32 فیصد،خیبر پختو خوا کے دارالحکومت پشاور 19.65 فیصد،بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ 9.77 فیصد،آزاد کشمیر کے ضلع میر پور 14.97 فیصد، مظفرآباد10.34 فیصد،گلگت بلتستان کے شہر گلگت 9.26 فیصد ہے،اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی محکموں کے صحت کی رہنما ہدایات اور صحت کے پروٹوکولز پر عملدرآمد کے سلسلے میں علمائے کرام اور میرج ہالز ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس ہوئے۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی ذمہ داری عوام کا تحفظ اور صحت ہے اور وزارت صحت کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل یقینی بنایا جائے۔اسد عمر نے کہا کہ بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کی نگرانی اور اندازہ بہت

اہم ہے اس سے کووِڈ کو قابو کرنے کی کوششوں کے لیے اقدامات میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی محکموں نے مساجد میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز پرعملدرآمد اور علمائے کرام کے ذریعے وبا کے حوالے سے عوامی آگاہی اور اقدامات کے نفاذ کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…