بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی ایک ویکسین کی قیمت کتنے امریکی ڈالر ہو گی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیارکی جانے والی ویکسینز اس وقت تجربات کے مختلف مراحل تیزی سے طے کررہی ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں 54 ویکسینز پر پر کام جاری ہے لیکن تاحال کسی بھی ویکسین کو حتمی قرار نہیں دیا گیا ہے البتہ 13 ویکسینز کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ تجربات کے

آخری مراحل طے کرچکی ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق موجودہ صورتحال میں زیادہ تر ممالک کے لوگ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کب تک دستیاب ہو جائے گی؟ اور اس کی قیمت کیا ہوگی؟قیمت کے متعلق ایک برطانوی اخبار نے بتایا ہے کہ موسم گرما میں موڈرنا نے ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت 37 امریکی ڈالرز بتائی تھی۔ مؤقر برطانوی اخبار کے مطابق جانسن اینڈ جانسن نے ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت دس ڈالرز رکھی ہے۔امریکی کمپنی فائزر کے حوالے سے تاحال یہ اطلاعات ہیں کہ اس کی تیار کردہ ویکسین 20 امریکی ڈالرز میں دستیاب ہو گی جب کہ آکسفرڈ یونیورسٹی اور آیسٹرا زینیکا نے تیار کردہ ویکسین کی قیمت تقریباً چار ڈالر بتائی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق غالب امکان ہے کہ آئندہ ماہ کے وسط تک مختلف ویکسینوں کے استعمال کی اجازت مجاز اتھارٹیز کی جانب سے مل جائے گی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین صرف انسانی جسم میں قوت مدافعت پیدا کرے گی تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے لیکن وائرس سے جنم لینے والی بیماری کا علاج نہیں ہو گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسین کو محفوظ رکھنے کے لیے منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت درکار ہو گا اور اسے چھ ماہ تک محفوط رکھا جا سکے گا جب کہ موڈرنا کی ویکسین منفی 20 ڈگری پر محفوظ رہ سکے گی۔دستیاب معلومات کے مطابق آکسفرڈ یونیورسٹی اور آیسٹرا زینیکا کی ویکسین کو عام فریج کے درجہ حرارت پر محفوظ رکھنا ممکن ہو گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی اسپوتنک فائیو ویکسین بھی فریج کے درجہ حرارت میں رکھی جا سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…