منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچاؤ،مگر کس طرح؟ بادام کو اس طریقے سے استعمال کریں، حیرات انگیز فوائد

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے کہاہے کہ باقاعدگی سے بادام کھانے سے جسم میں موجودنقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔بادام کے حوالے سے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اس میں متعدد وٹامنز اور ایسے اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو جسم کو صحت مند اور شخصیت کو خوبصورت بناتے ہیں۔امریکا کی پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی

تحقیق میں بتایا گیاہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں بادام کھانا ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے جو صحت کے لئے فائدہ مند ہے وہیں جسم سے برے کولیسٹرول کو نکال باہر کرتا ہے۔پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی سائنسداں پینی کرس ایتھرٹن نے اپنی تحقیقات کو جرنل آف نیوٹریشن میں شائع کرایا ہے۔پینی کرس کے مطابق اس سے قبل کئی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بادام کھانا خود ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے، جس کی مقدار بڑھ جائے تو دل کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اس طرح بادام کھانے سے اچھا کولیسٹرول بڑھتا ہے اور دل دشمن کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اہم بات یہ ہے کہ بادام ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور دل کی شریانوں سے ایل ڈی ایل کشید کرکے جسم سے باہر نکال دیتا ہے۔ماہرین نے بادام کھانے والوں کے خون میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار معلوم کی تو تصدیق ہوئی کہ یہ دل کے لیے بھی بہت مفید ہے۔محققین کے مطابق اگرچہ صرف باداموں سے امراض قلب کے خطرے کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، مگر پھر بھی اسے بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے اور یہ ایک صحت مند غذائی انتخاب ثابت ہوتا ہے جو کہ جسم کو گڈ فیٹ، وٹامن ای اور فائبر بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم اسے ہر بیماری کا علاج قرار نہیں دیتے، تاہم اعتدال سے اسے کھانا، خاص طور پر جنک فوڈ پر ترجیح دینا صحت مند زندگی کے لیے اچھا اضافہ ثابت ہوسکتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 50 مرد و خواتین کو 6 ہفتوں تک بادام کا استعمال کرایا گیا،نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 43 گرام بادام کھانا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…