اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ فوڈ ایٹمز ایسے ہیں جنہں کھانے کے نقصان کے ساتھ ساتھ فائدے بھی ہیں۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ان کھانوں میں پہلا نام وائٹ بریڈ کا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ خون میں شوگر کا لیول بڑھا دیتی ہے۔ بوسٹن کی ٹفٹس یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا وائٹ بریڈ وزن کے بڑھانے کے ساتھ ساتھ بھوک بھی بڑھا دیتی ہے۔
دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ وائٹ بریڈ میں بہت سے ضروری نیوٹرینٹس ہوتے ہیں جو میدے اور نٹس سے حاصل ہوتے ہے۔کھلاڑیوں کو وائٹ بریڈ کھانے کی صلاح دینے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسلز کے لیے ضروری گلوکوز کو بنا دیتی ہے۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق تازہ سبزیاں فروزن ویجیٹیبلز سے زیادہ مفید ہیں کیونکہ زیادہ عرصے تک فریز ویجیٹیبلز میں غذائیت باقی نہیں رہتی جبکہ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ فریز کی گئی سبزیوں کو ان کے پورے پک جانے پر فریز کیا جاتا ہے اس لیے ان کی غذائیت ضائع نہیں ہوتی۔ چیسٹر یونیورسٹی میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق تازہ سبزیوں کی غذائیت فریز کرنے پر فروزن سبزیوں سے کم ہوتی ہے۔ انڈے کی زردی کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں بہت زیادہ مقدار میں کولیسٹرول ہوتا ہے جو کہ دل کی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔ جبکہ بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے کی زردی میں سفیدی کی نسبت زیادہ ضروری غذائی اجزا اور وٹامنز ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر بچوں کو دن میں دو جبکہ بڑوں کو ایک انڈہ کھانے کی صلاح دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے کی زردی میں موجود کولیسٹرول اڈرینل کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ چاکلیٹ کے استعمال سے وزن بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے مگر بہت سے افراد چاکلیٹ میں موجود کیفین اور روغنکی موجودگی کی وجہ سے نہیں کھاتے جبکہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے چاکلیٹ مانع ہے۔ چاکلیٹ میں موجود آگزالین کی زیادہ مقدار گردے میں پتھری کا باعث بنتی ہے۔ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈینٹ اجزا ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلز کے بننے کے عمل کو سست کر دیتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ موٹاپا اور ٹائپ 2 ذیابطیس کے امکانات کو بھی کم کرتے ہیں۔