اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شوگر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ پاکستان دنیا میں کس نمبر پر آگیا؟تشویشناک صورتحال

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی کے شعبہ بائیوکیمسٹری کی پروفیسر ڈاکٹر شمیم قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں415 ملین سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں اوریہ تعداد 2030 تک 642 ملین تک ہو جائے گی جب کہ 80 فیصد سے زائد مریض غریب اور متوسط طبقے سے

تعلق رکھتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر شمیم قریشی نے ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار اور پوسٹر کمپٹیشن بعنوان ذیابیطس: اپنا اور فیملی کا تحفظ  سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جو تشویشناک بات ہے، 90 فیصد مریض ٹائپ 2  ذیابیطس کا شکار ہیں۔بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائی بیٹالوجی اینڈ انڈو کرائنالوجی کے ڈاکٹر محمد ظفر عباسی نے کہا کہ انسولین کے ذریعے ہی شوگر لیول کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے مگراس کے ساتھ میٹھی چیزوںسے پرہیز لازمی ہے اور اس کے ساتھ ورزش بھی بہت ضروری ہے۔ایڈوانسڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صدف احمد نے پاکستان میں مرد اور خواتین نرسز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مزید نرسوں کی ضرورت ہے، مریضوں کی نگہداشت میں ٹیم ورک لازم وملزوم ہے۔شعبہ بائیوکیمسٹری جامعہ کراچی کے مارننگ و ایوننگ پروگرام کے طلبہ و طالبات کے مابین ہونے والے پوسٹرکمپٹیشن میں منصف کے فرائض ڈاکٹر طوبی لطیف اور ڈاکٹر مسرت جہاں نے انجام دیے، مقابلہ جیتنے پر طالبات میںمہرین، صبا، طیبہ اور زیباکو پہلے کیش انعام جبکہ نیلم، مصباح اور نمراکو بھی خصوصی کیش انعامات سے نوازا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…