لاہور ( نیوز ڈیسک)امریکا میں عوام کو سانس کے مرض میں مارے جانے سے زیادہ خطرہ اپنے ڈاکٹروں سے ہے۔ طبی غلطیاں، چاہے وہ آپریشن کے دوران ہوں یا غلط دوا یا اس کی غلط خوراک کے ذریعے ہوں، امریکا میں موت کی تیسری سب سے بڑی وجہ ہیں۔اموات کی وجہ کے آٹھ سالہ
سرکاری اعداد و شمار پر تحقیق کے بعد پایا گیا ہے کہ ہر سال امریکا میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد طبیغلطیوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ ملک میں ہونے والی کل اموات کا 9.7 فیصد ہے۔ ویسے اس کا مطلب یہ نہیں کہ معالج ایسا جان بوجھ کر کرتے ہیں۔ غلطی انسان سے ہوتی ہے لیکن بہرحال، ایک انسان کی جان کہیں زیادہ قیمتی ہے۔ لیکن اتنی غلطیاں؟ امریکا میں کینسر اور دل کے امراض کے بعد سب سے زیادہ اموات ڈاکٹروں کے ہاتھوں ہورہی ہیں؟ یہ مجرمانہ غفلت ہے۔یہ تحقیق کرنے والوں میں نمایاں جان ہاپکنز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر برائے سرجری مارٹن میکری ہیں جنکا کہنا ہے کہ یہ دیکھنا سخت مایوس کن ہے کہ اپنے مرض کے بجائے علاج سے مر رہے ہیں۔