ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک جوڑے کا 14 بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش پر جشن

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست مِشی گن میں کے جوڑے کے ہاں 30 برس کے انتظار کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ والدین نے بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق 14 بیٹوں کی وجہ سے مشہور خاندان کے گھر بچی کی پیدائش ہوئی ہے،

والد نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال کئی وجوہات کی بنا پر یادگار رہا لیکن بیٹی میگی جین ایک ایسا تحفہ ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔بچی کے باپ جے شوانڈٹ اور ان کی بیوی کیٹیری شوانڈٹ دونوں کی عمر 45 برس ہیں، وہ دونوں اسکول کے زمانے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی جانے سے قبل ہی دونوں نے شادی کرلی تھی۔ جب وہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے تو ان کے ہاں 3 بیٹوں کی پیدائش ہوچکی تھی۔جے شوانڈٹ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی بیوی بچی کی پیدائش پر بہت خوش اور خاندان میں بیٹی کی شمولیت پر پرجوش ہیں۔ان کے پاس قانون کی ڈگری ہے جبکہ اور ان کی بیوی کیٹیری شوانڈٹ نے سوشل ورک میں ایم اے کر رکھا ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…