جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اب جو شادی سے قبل ٹیسٹ نہیں کروائے گا اس کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی‎

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیاء فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پندرویں قومی تھیلیسیمیاء کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی،ا س موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،میجر جنرل(ر)صہیب،

پروفیسر جویریہ منان،جنرل(ر)معین حیدر،پروفیسر یاسمین احسان،ڈاکٹرحسین جعفری،ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف ممالک سے طبی ماہرین،فیکلٹی ممبرا ن وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔کانفرنس کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے کیاگیا۔کانفرنس کے دوران پاکستان میں تھیلیسیمیاء کی تشخیص اور علاج میں گران قدرخدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرزکو خراج تحسین پیش کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ 17بچے تھیلیسیمیاء بیماری کو لے کرپیداہوتے ہیں اس لئے پنجاب میں شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کے تھیلیسیمیاء ٹیسٹ لازمی قراردینے کا قانون جلدمنظورکروالیاجائے گا۔انہوںنے پاکستانی معاشرہ میں تھیلیسمیاء بیماری کی آگاہی اور علاج میں گراں قدرخدمات سرانجام دینے پر جنرل (ر)سلیم اور میجرجنرل(ر)صہیب کو خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تھیلیسیمیاء کے مریضوں کیلئے بستروں کو مختص کیاجائے گا۔تمام ڈی ایچ کیوز میں تھیلیسیمیاء وارڈزبھی قائم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…