اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فلمیں دیکھنا کسے پسند نہیں ہوگا ۔مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ماہرین کے مطابق فلمیں ایک طرح سے قدرتی درد کش کا کام بھی کرتی ہیں ۔ یعنی اگر آپ ڈاکٹر کے پاس جانے کیلئے رضا مند نہیں ہیں تو بس اپنے بستر میں آئیں
اور کو ئی بھی اچھی سی فلم لگا لیں ، اگر چاہیں تو ساتھ پا پ کارن بھی بنا لیں اور فلم کے ساتھ اس کے مزے بھی لیں اور اپنے درد سے نجات حاصل کریں ۔آکسفرڈ یونیورسٹی کی ایک ٹیم کے تجربے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ المیہ فلمیںیا دوسرے ڈرامائي فن پارے ہمارے اندر انڈورفنز نامی کیمیائی مادے کی گردش بڑھا دیتے ہیں اور یہ مادہ بہتر محسوس کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ عمل قدرتی درد کش کے طور پر کام کرتا ہے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کے درمیان قربت پیدا کرتا ہے۔ انڈورفنز کو بعض اوقات قدرتی درکش مادہ بھی کہا جاتا ہے ۔