جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بے چینی اور سر درد سے چھٹکارہ پانے کا انتہائی سادہ علاج

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بے چینی دنیا بھر میں پائی جانے والی ذہنی بیماریوں میں سے تیسری بڑی بیماری تصور کی جاتی ہے۔علاوہ ازیں زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ تو ہر شخص درد سر میں لازماً مبتلا ہوتا ہے۔ماہرین طب ہمیں ان بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مختلف قسم کی ادویات کے استعمال کا

مشورہ دیتے ہیں ، جن کے استعمال سے کبھی افاقہ ہوتا اور کبھی نہیں۔آج ہم آپ کیلئے لائے ہیں ان بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کا بے حد لذیذ اور قدرتی طریقہ جو آپکو نا صرف آرام پہنچائے گابلکہ آپکی کھوئی ہوئی توانائی بھی بحال کرنے میں مدد دے گا۔سر درد اور بے چینی دور کرنے کیلئے لیوینڈر آئل کو بہترین خیال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق لیوینڈر کا تیل 150سے زائد کیمیائی اجزاءپر مشتمل ہونے کے ساتھ ایک زبردست اینٹی سیپٹک ، اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی مائیکروبیئل اور ڈیٹوکسیفائینگ خصوصیات سے مالا مال ہوتا ہے۔علاوہ ازیں اس کا ذائقہ بے حد مزیدار ہوتا ہے۔لیوینڈر کا شربت بنانے کیلئے آپ کو چھ بڑے سائز کے لیموں کا رس ، ایک قطرہ لیوینڈر کے تیل کا ، 12کپ سادہ پانی اور ایک کپ شہد کی ضرورت ہوگی۔ان تمام اجزاءکو اچھی طرح مکس کریں اور خوب ٹھنڈا کر کے استعمال کرنے سے سر کی درد اور طبعیت کی بے چینی کو بھول جائیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…