جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اگر آپ کی کمر میں درد رہتا ہے تو یہ ٹوٹکے استعمال کریں‎

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )روز مرہ کی بھاگ دوڑ کے باعث ہمیں اکثر صحت کے گو نو گو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں سب سے عام مسئلہ کمر درد ہے۔ یہ درد ہمیں نا دن کو سکون لینے دیتا ہے اور نا ہی رات کو آرام۔ تو پیش ہیں چند ایسے گھریلو ٹوٹکے جو آپ کو اس تکلیف سے چھٹکارا دلاسکتے ہیں۔

کافور اور ناریل کے تیل کی مالش: کافور کو ناریل کے تیل میں ملا کر اسے 5 منٹ کے لئے گرم کریں ، ٹھںڈا ہونے پر بوتل میں رکھ لیں۔ ہفتے میں دو مرتبہ سونے سے قبل کمر پر اس کی ہلکے ہاتھ سے مالش سے کمر درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ نیم گرم پانی اور یوکلپٹس کے تیل سے غسل: سونے سے قبل نیم گرم پانی میں یوکلپٹس کے تیل کے چند قطرے ڈال کر اس سے غسل کریں، اس سے ناصرف کمر کے درد میں افاقہ ہوگا بلکہ جسم کے دیگر حصوں میں درد بھی نہیں رہے گا۔ دودہ میں ہلدی اور شہد ملا کر پینا: ہر روز سونے سے قبل ایک گلاس نیم گرم دودھ میں چٹکی بھر ہلدی اور شہد کے چند قطرے ملا کر پینا اپنا معمول بنالیں اس سے ناصرف کمر کے درد سے چھٹکارا ملے گا بلکہ زکام اور کھانسی میں بھی آرام آئے گا۔ سرسوں کے تیل کی مالش : نہانے سے ایک گھنٹہ قبل سرسوں کے تیل سے کمر کی مالش کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گرم پانی سے نہائیں۔ کچے چاولوں سے سکائی: کچے چاولوں کی ایک چھوٹی پوٹلی بنائیں اور 5 سے 6 منٹ تک مائیکرو ویواوون میں گرم کرکے اس کی کمر کے نچلے حصوں پر سکائی کریں، چند ہی منٹوں میں کمر درد ختم ہوجائے گا

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…