جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سرکاری ہسپتال میں بڑی واردات  کرونا مریضوں کے 300 آکسیجن سلنڈر چوری

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں ایک سرکاری اسپتال میں بڑی واردات کا انکشاف ہوا ہے، اسپتال سے کرونا مریضوں کے لیے رکھے گئے 300 آکسیجن سلنڈر  چوری کرلیے گئے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق نیو کراچی میں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال کے

کووِڈ اسٹور میں چوری کی واردات کے دوران ملزمان آنکھوں کے سامنے 300 سرکاری آکسیجن سلنڈر لے اڑے۔یہ واردات 22 اکتوبر کو سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں پیش آئی تھی، ملزمان جاتے جاتے 100واٹر کولر بھی ساتھ لے گئے تھے، واردات کا مقدمہ بلال کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ملزمان باقاعدہ ٹرک لے کر سندھ گورنمنٹ اسپتال پہنچے تھے، ادھر ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 4 ملزمان ٹرک میں 6 سلنڈر رکھتے ہوئے پکڑے گئے، تاہم ملزمان 300آکسیجن سلنڈر اور 100واٹر کولر پہلے ہی لے جا چکے تھے۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کے مطابق کار میں ایک شخص اس کے پاس آیا تھا، اس نامعلوم شخص نے ٹرک بک کروایا اور کہا لوڈر بھی ساتھ لے لو، اس کے بعد ہماری گاڑی کو سندھ گورنمنٹ اسپتال میں داخل بھی کروایا۔پولیس کے مطابق پکڑے گئے ملزمان میں سعیداللہ، ابراہیم، نعمان اور عبدالماجد شامل ہیں، پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…