جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شوہروں سے لڑنے والی بیویاں کون کون سی ’’موذی مرض ‘‘میں مبتلاہوجاتی ہیں ،ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں میں تعلقات ٹھیک نہ ہوں تو اس کا اثر خواتین پر پڑتا ہے ، اور وہ دل کے امراض ، فالج ، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار زیادہ رہتی ہیں۔ جبکہ مرد اس صورتحال کا اثر مقابلتاً کم لیتے ہیں۔ یہ تحقیق 226 ایسے جوڑوں پر کی گئی جو اوسطاً بیس برس سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے۔ جن جوڑوں کے

مابین گھریلو ناچاقی ، بات بے بات لڑائی ، شک و شبہات رہتے ہوں وہاں خواتین کے اندر خوف ، افسردگی یا پھرایسی بیماریاں پائی جاتیں ہیں جو آگے چل کر خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ تحقیق کرنے والے ماہرین کو توقع تھی کہ میاں بیوی میں تناو¿ ، غصّہ ، ناراضگی اور نوک جھوک کے برے اثرات دونوں فریقین پر برابر پڑتے ہوں گے لیکن عورتوں کے بارے میں تو یہ ٹھیک ثابت ہوا مگر مردوں میں ایسا نہیں تھا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کے قوی شواہد ہیں کہ جن شادی شدہ افراد کے باہمی تعلقات اچھے ہوں وہ طویل اور خوش و خرم زندگی پاتے ہیں جبکہ ناچاقیوں کے بعد جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ اثر لینے والی عورت نہ تو خود پر توجہ دے پاتی ہے اور نہ ہی گھر پر اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ وہ ہارنے لگتی ہے ، اس لیے آپس کے جھگڑوں کو کم کرکے بہتر اور پ±رسکون زندگی گزارنے پر عمل کرنا ضروری ہے ۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…