راولپنڈی(این این آئی)معروف ترک سیاحتی شیف اور ویلاگر براک اوزدامیر نے آرمی میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے بھارتی فوج سے چھینے گئے ہتھیاروں میں خصوصی دلچسپی لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق براک اوزدامیر نے آرمی میوزیم کا خصوصی دورہ کیا، اپنے دورے کا آغاز انھوں نے قائد اعظم کی یادگار سے کیا، یہ یادگار قائد
اعظم کی پاک فوج کے یونٹ کو قومی نشان عطا کرنے سے متعلق ہے۔آرمی میوزیم کے دورے کے دوران ترک وی لاگر نے مختلف گیلریز میں ہتھیار اور جنگی سامان دیکھا، ترک وی لاگر نے بھارتی فوج سے چھینے گئے ہتھیاروں میں خصوصی دلچسپی لی۔اوزدامیر نے سیاچن کے محاذ پر فوجی زندگی سے متعلق کارنر کا بھی مشاہدہ کیا۔