جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کمزور دماغ کے بچوں کی پیدائش میں تیزی سے اضافہ کیوں ہورہا ہے ؟ہوشربا انکشاف سامنے آگیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھر (این این آئی)تھر میں پانی کی کمی اور غذائی قلت کے باعث کمزور دماغ کے بچوں کی پیدائش میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ۔ سندھ میں دوران حمل دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں پیدائشی نقص کے باعث معذور بچوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ،ہائیڈروسیفالس نامی اس

بیماری میں مبتلا بچوں کے پیدائشی طور پر سر بڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ دماغ میں پانی بھر جانا ہے اور اگر اس کا علاج نہ ہو تو بچے ذہنی اور جسمانی طورپر معزور بھی ہو جاتے ہیں اس حوالے سے لیاقت یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض راجہ کے مطابق لیاقت یونیورسٹی جامشورو کے تحت تھرپارکر میں پہلا طبی نیورو سرجری کیمپ بھی لگایا گیا ہے جس میں 140 بچوں کے آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ماہرین دماغی امراض کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین الٹرا ساؤنڈ سرکاری اسپتالوں میں دیے جائیں تاکہ دوران حمل ہی اس بیماری کا پتہ چلاکر بچوں کو بیماری سے محفوط بنایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…