جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے ؟ آسان طریقہ جانئے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے بالوں کا گھنا پن کم ہونے لگے اور درمیان میں چاند کی طرح جلد نمایاں ہونے لگے تو اکثر افراد خصوصی شیمپوز، سپلیمنٹس اور علاج پر ہزاروں یا لاکھوں روپے رچ کردیتے ہیں، مگر ایک آسان اور مفت طریقے کو نہیں آزماتے جس کی حمایت سائنس بھی کرتی ہے۔ بالوں سے محرومی صرف مردوں کا مسئلہ نہیں درحقیقت خواتین کی بڑی تعداد کو

بھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔ لیکن مردوں میں یہ مسئلہ زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ اگر آپ بالوں سے محروم ہونے لگے تو اس آسان طریقے کو آزمائیں اور وہ ہے سر کی مالش، جو کہ بالوں کی نشوونما دوبارہ بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ بالوں کی قبل از وقت سفیدی دور کرنے والے ٹوٹکے طبی ماہرین کے مطابق سر کی مالش سے کھوپڑی اور بالوں کی جڑوں میں دوران خون بڑھتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں صرف 4 منٹ کی مالش سے ایسے جینز کی سرگرمیوں کو بڑھایا جاسکتا ہے جو کہ بالوں کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں جبکہ ان جینز کی سرگرمیاں کم ہوتی ہیں جو کہ گنج پن اور ورم کا باعث ہوتی ہیں۔ تحقیق میں اس عام طریقہ کار سے بالوں کے گھنے پن میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ سر پر نرمی سے کی جانے والی مالش سے بالوں کی جڑوں میں خون کا بہاﺅ بڑھتا ہے، یہ طریقہ سر میں خون کی انتہائی چھوٹی شریانوں کو کشادہ کرتا ہے جس سے بالوں کی جڑوںکو وافر مقدار میں خون ملتا ہے اور نشوونما کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ بالوں کی خشکی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں؟ سر کی مالش سے ذہنی تناﺅ بھی کم ہوتا ہے جو کہ گنج پن کا باعث بننے والی بڑی وجہ ہے۔ اور اچھی بات یہ ہے کہ اس مالش کے لیے ضروری نہیں کہ کسی تیل کی مدد لی جائے، درحقیقت نہانے کے دوران شیمپو لگاتے ہوئے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے اور کم از کم 3 منٹ تک دونوں ہاتھوں سے سر کے بڑے حصے پرمالش کرنا کافی ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…