اسلام آباد (این این آئی) ملک میں کورونا وائرس کیسز مثبت آنے کی شرح 3 فیصد سے بھی بڑھ گئی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 70 سے زائد روز کے بعد گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کیسز مثبت
آنے کی شرح 3 فیصد سے زائد رہی۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے کچھ انتہائی ہائی رسک عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی پھیلتی ہوئی وبا کو صرف اسی صورت قابو کیا جاسکتا ہے کہ عوام احتیاط کی سخت ضرورت پر یقین رکھیں۔