کراچی(این این آئی) پاکستان میں ہر سال تقریبا 50 ہزار بچے امراض قلب میں مبتلا پیدا ہوتے ہیںیہ بات امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے ادارہ برائے امراض قلب این ائی سی وی ڈی کے دورے کے موقع پر کہی دورے کے موقع پراسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک کارڈیولوجی ڈاکٹر عبدالستار شیخ کو لیپ ٹاپ کا عطیہ بھی دیا گیا اس موقع پرچیئر مین ذیشان
الطا ف لوہیا، سیکرٹری جنرل سید ناصر وجاہت،سینئر وائس پریذیڈنٹ ہیلتھ افیئرز ڈاکٹر عالیہ کمال احسن ،محمد امان پیر ،ڈاکٹر زاہد انصاری، محمد عاطف خان ،عبداللہ ہاون اور بلال ظہور بھی موجود تھے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ این ائی سی وی ڈی کا شمار ملک میں امراض قلب کے بہترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے جس کی کامیابی اس کامنہ بولتا ثبوت ہے صوبائی اور وفاقی حکومت ہسپتال کو بیڈز فراہم کرنے میں تعاون کرے تا کہ مریضوں کی مشکلات کم ہو سکیں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں صحت کی سہولیات کا شدید فقدان ہے جبکہ صحت کا بجٹ بھی ناکافی ہے جس کی وجہ سے عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج نہیں کرا سکتے اور سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے اکثر افراد علاج کروانے سے محروم رہ جاتے ہیںانہوںنے کہاکہ این ائی وی سی ڈی ہسپتال پاکستان کا واحد ہسپتال ہے جہاں جدید ترین مشینری اور ماہرڈاکٹرز موجود ہیں اور انسانوں میں مصنوعی دل لگانے کے بھی کئی کامیاب آپریشن بھی اس ہسپتال میں ہو چکے ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پاکستان میں جہاں دیگر بیماریاں عام ہیں وہیں دل کے امراض سے متعلق بھی مریضوں کی بڑی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے اس کی وجہ ناقص غذائیں ،فاسٹ فوڈ کا استعمال،مرغن غذائیں،ورزش نہ کرنا،سہل پسندی اورآلودہ ماحول بھی انسانی صحت
پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے انہوںنے کہاکہ سادہ غذا اور ورزش سے انسان بہت ساری دل کی بیماریوں سے بچ سکتا ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ اس موقع پر این ائی وی سی ڈی ہسپتا ل کے اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک کارڈیولوجی ڈاکٹر عبدالستار شیخ نے کہاکہ امراض قلب کے ہسپتال کے بارے میں بریف کرتے ہوئے کہاکہ این ائی وی سی ڈی کی مسلسل کامیابی اور ترقی ادراے کے
ایگزیٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کے ویژن کا حصہ ہے جبکہ پاکستان بھرمیں این ا ئی سی وی ڈی کی سہولیات نہ ہونے کے باعث ملک کے باقی صوبوں سے دل کے امراض میں مبتلا افراد علاج کے لئے کراچی آتے ہیں جس کی وجہ سے این ائی سی وی ڈی ہسپتال میں مریضوں کا بے انتہا رش ہوتا ہے انہوںنے کہاکہ ہسپتا ل میں روزانہ کی بنیاد پر کراچی سمیت ملک بھر سے15بڑے افراد اور5بچوں
کے بائے پاس کئے جاتے ہیں جبکہ تقریباََ ایک ماہ میں 200 افراد کے دل کے آپریشن ہوتے ہیں مگر اس کے با وجود بھی ایک ہزار مریض ویٹنگ لسٹ پر رہتے ہیں جبکہ کارڈیو وارڈ کو بھی اپ گریٹ کرنے کے ساتھ بیڈز بھی فراہم کرے ڈاکٹر عبدالستار شیخ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ملنے والے فنڈز نا کافی
ہیں جبکہ ہسپتال اور مریضوں کے لئے زیادہ فنڈ کی ضرورت ہے اس موقع پرامریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے وفد نے ہسپتال کے بچہ وارڈ کے دو کمروں کو ماڈل وارڈبنانے کے علاوہ وارڈ کے داخلی راستے کو اسرنو تعمیر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پرجلد ہی دستخطی معائدہ بھی کیا جائے گا