ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے گھر میں بیٹھے بٹھائے سینے کی جلن دور کرنے کے آسان طریقے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی ایم لنکس)کیا آپ اکثر سینے کی جلن کا شکار ہوتے ہیں ؟ ہوسکتا ہے کہ آپ کو معلوم نہ ہو مگر معدے کی تیزابیت کا نتیجہ ہوتا ہے جس سے آپ کو سینے میں تکلیف محسوس کوتی ہے۔ایسا اکثر بہت زیادہ کھانے، موٹاپے کا شکار اور دوران حمل ہوتا ہے۔کبھی کبھار سینے میں ہونے والی جلن فکرمندی کی بات نہیں تاہم ایسا اکثر ہو تو یہ نظام ہضم کے حوالے سے سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

تاہم چند چھوٹی چیزیں آپ کو سینے کی جلن سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔۔چیونگم۔۔۔چیونگم لعاب دہن کی مقدار بڑھا دیتی ہے جو کہ معدے میں تیزابیت کا باعث بننے والی خوراک کے اثرات کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔پانی کا ایک گلاس پینا۔۔۔ایک تحقیق کے مطابق سینے کی جلن کی شکایت کی صورت میں پانی اکثر ادویات سے زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے کیونکہ یہ آپ کے معدے میں ایک کیمیکل کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس سے جلن کی کیفیت میں آرام محسوس ہونے لگتا ہے۔۔جسم کی پوزیشن بدلنا۔۔۔کھانے کے بعد جھکنے کی بجائے سیدھا کھڑے ہو تاکہ کھانے کو آپ کے معدے میں رہنے اور ہضم ہونے میں مدد ملے۔ پیٹ کے بل سونے کی بجائے دائیں یا بائیں پہلو سے سوئیں یہ عام نکات سینے کی جلن میں نمایاں کمی لاتے ہیں۔۔۔سانس کی مشق۔۔۔گہرے سانس لینے کی ورزش سے کافی مقدار میں ہوا آپ کے اندر جاتی ہے جس سے پٹھوں کی مضبوطی بڑھتی ہے اور معدے کی تیزابیت سے پیدا ہونے والی شکات میں کمی آتی ہے۔ یہ ورزش بہت آسان ہے بس ایک گہرا سانس لیں اور پھر اسے آہستگی سے باہر نکالیں۔۔۔سینے کی جلن کا باعث بننے والی غذا سے اجتناب۔۔سینے میں جلن کا باعث بننے والی چیزوں میں کافی، چاکلیٹ، سوڈا، گوشت، دودھ، مصالحے دار کھانے، تلے ہوئے کھانے اور تیزابی کھانے شامل ہیں۔ تو ان کو مکمل طور پر تو چھوڑا نہیں جاسکتا تاہم معتدل مقدار میں

استعمال کرنا ضرور بہترین ثابت ہوتا ہے۔۔۔ پروٹین سے بھرپور خوراک کا استعمال۔۔پروٹین سے بھرپور غذا سے معدے کے زیریں دباؤ کی حد میں اضافہ ہوتا ہے اور تیزابیت سے جلن کی شکایت پیدا نہیں ہوتی، تاہم چربی والے کھانے معدے کا دباؤگھٹاتا ہے جس سے سینے میں جلن معمول کی شکایت بن جاتی ہے۔۔جسمانی وزن میں کمی۔۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد میں سینے کی

جلن کی شکایت عام ہوتی ہے کیونکہ ایسے افراد بہت زیادہ مقدار میں کھاتے ہیں جس سے نظام ہضم پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔ کم مقدار میں کھانا اور جسمانی وزن میں کمی سینے کی جلن کی شکایت سے جان چھڑانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔۔تمباکو نوشی سے گریز۔۔تمباکو میں ایسے کیمیکلز سے پائے جاتے ہیں جو غذائی نالی کے نچل حصے کو نقصان پہنچانتے ہیں۔

جب اس حصے کا نقصان پہنچتا ہے تو کسی بھی قسم کی خوراک کے نتیجے میں معدے میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے اور سینے میں جلن کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔۔۔رات گئے کھانے سے گریز کریں۔۔۔کھانے کے کچھ دیر بعد سونے کے لیے لیٹ جانے پر جلن کا احساس ہوتا ہے؟ تو اس کی وجہ یہ کھانا اور معدے میں موجود ایسڈ ہضم ہونے کے مرحلے گزر رہا ہوتا ہے، جب آپ لیٹ جاتے ہیں یہ غذائی نالی میں

آجاتا ہے۔ کھانے کے کم از کم دو گھنٹے بعد سونے کو عادت بنائیں تاکہ کھانا ہضم ہوسکے۔۔ایک چٹکی بیکنگ سوڈا۔۔بیکنگ سوڈا کے متعدد فوائد ہیں اور یہ سینے میں جلن سے بھی تیزی سے ریلیف دلانے میں مدد دیتا ہے۔ چوتھائی چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا چوتھائی کپ پانی میں ملائیں اور پی لیں۔ اگر جلن کا احساس برقرار رہے تو اس مشروب کو پھر پی لیں۔۔۔ایلو ویرا کا جوس۔۔۔ایلو ویرا کا جوس بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اگر اکثر سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے تو چوتھائی سے آدھا کپ ایلوویرا جوس کھانے سے پہلے پی لیں یا دن میں کسی بھی وقت، جب سینے میں جلن محسوس ہو۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…