جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عورتیں مردوں کے مقابلے میں کن چیزوں کے حوالے سے  زیادہ فکر مند رہتی ہیں؟سائنسی تحقیق کے دوران اہم انکشاف

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(این این آئی )ایک سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ اخلاقی خوبیوں کی مالک ہوتی ہیں۔ وہ مردوں کی نسبت دوسروں کے ساتھ زیادہ شفقت اور حسن اخلاق سے پیش آتی ہیں۔برطانوی اخباری رپورٹ میں کہا گیا کہ مردوں کی نسبت خواتین زیادہ معروضی خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔ خواتین کی خوبی ان کی خوبصورتی ہی نہیں بلکہ مردون کی

نسبت نرم مزاجی بھی ان کا خاصہ ہوتی ہے۔ سائنسی مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین دوسروں کیساتھ حسن سلوک کے معاملے میں زیادہ حساس ہوتی ہیں۔ اگرانہیں کوئی اذیت نہ پہنچائے تو وہ حتی الامکان دوسرے کو اذیت دینے سے گریز کرتی ہیں۔اس سائنسی مطالعے کے دوران 67 ممالک میں تین لاکھ تیس ہزار سے زیادہ افراد کے اخلاقی رویوں کا جائزہ لیا گیا۔ مطالعے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عورتیں مردوں کے مقابلے میں اخلاص ، مہربانی اور اخلاقی پاکیزگی کی خوبیوں کے حوالے سے زیادہ فکر مند رہتی ہیں۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جن معاشروں میں خواتین اور مردوں کے درمیان نسبتا زیادہ مساوات پائی جاتی ہے وہاں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی اخلاقی خوبیاں مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں۔یہ ریسرچ جنوبی کیلیفورنیا کی سازرن یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ، سروے کے دوران دونوں صنفوں سے مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے گئے۔ مثال کے طور پر یہ سوال پوچھا گیا کہ سب سے برا کون ہے۔ وہ جو بے وفا ہے یا جو ہمدردی کے جذبات کی کمی کا شکار ہے۔سروے کے دوران پتا چلا کہ نگہداشت ، اخلاص اوراخلاقی پاکیزگی جیسی خوبیاں مردوں میںکم اور خواتین میں زیادہ ہیں۔تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ اظہار رائے کی آزادی انسانی اخلاق پر اثرات مرتب کرتی ہے۔ جہاں آزادی اظہار رائے موجود ہے وہاں پر خواتین اور مردوں کے درمیان اختلاف کی زیادہ توقع کی جاسکتی ہے۔ وہاں خواتین اپنے فیصلوں اور آرا کا آزادانہ اظہار کر سکتی ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…