ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

کیا انڈے فریج میں رکھنا بہتر ہیں باہر؟ جواب مل گیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر لوگ اس مخمصے کا شکار رہتے ہیں کہ انڈے فریج میں رکھنا بہتر ہیں یا فریج سے باہر۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بیسویں صدی کے آغاز پر امریکہ،برطانیہ اور دیگر دنیا میں لوگ فریج میں انڈے نہیں رکھا کرتے تھے ۔ آسٹریلیا سے انڈے برطانیہ کو برآمد کئے جاتے تھے لیکن ایک بار انڈوں میں گندگی کی وجہ سے برطانیہ میں بیماری پھیل گئی ۔

یہ بات برطانیہ اور امریکہ میں لازمی قرار دے دی گئی کہ انڈوں کو ہر صورت میں دھونا ہوگا تاکہ بیماری سے بچا جاسکے۔اب انڈوں کو سرف میں دھو کر اور شیمپو یا صابن سے چمکا کر استعمال کیا جانے لگا۔اس صفائی کا ایک نقصان یہ ہوا کہ انڈوں کے اوپر موجود قدرتی پرت کو دھونے سے نقصان ہونے لگا اور انڈے خراب ہونے لگے،باہر کے بیکٹیریا کو یہ موقع ملنے لگا کہ وہ انڈے کی حفاظتی پرت کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انڈوں کو خراب کردے۔اس مشکل کا یہ حل نکالا گیا کہ انڈوں کو فریج میں رکھاجانے لگا اور تب سے اب تک انڈوں کو فریج میں ہی رکھا جاتا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آیا انڈوں کو فریج میں رکھیں یا نہیں تو اس کا جواب بہت سادہ ہے۔اگر آپ اپنے لئے انڈے کسی بیکری، دکان،سٹور یا مارکیٹ سے خرید کر لائے ہیںتو انہیں لازمافریج میں رکھیں۔اگر انڈے فریج میں موجود ہیں تو انہیں پکانے سے چند منٹ پہلے نکال کر تو استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اگر زیادہ دیر کے لئے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیا جائے تو اس سے انڈوں کے خراب ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے لہذا انہیں فریج میں ہی رہنے دیں اور استعمال سے چند لمحے قبل فریج سے نکالیں۔ اگر آپ اپنے لئے انڈے کسی فارم سے خرید کر لاتے ہیں تو آپ چاہیں تو ایسے انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ کر استعمال کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…