ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

عالمی ادارہ صحت پاکستان کے کس شہر کو صحت مند قرار دینے  کیلئے مطالعہ کررہا ہے ؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد ڈائرکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسن عروج نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا ‘صحت مند شہر’ قرار دینے اور اسے دنیا بھر کے صحت مند شہروں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے مطالعہ کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے ایک تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اسلام آباد ڈائرکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کے

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسن عروج نے  ایک تقریب میں کہا کہ اسلام آباد عالمی ادارہ صحت کے صحت مند شہر پروگرام میں رجسٹرڈ ہے اس پروگرام میں اب تک 40 شہروں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے اور 15 کو ‘صحت مند شہر’ قرار دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘عالمی ادارہ صحت نے اس کا جائزہ لینے کے لیے ایک مطالعہ کیا ہے کہ آیا شہر صحت مند شہر بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، مطالعے کے دوران کسی تیسرے فریق کے ذریعے متعدد اشاروں کا جائزہ لیا جائے گا، ان میں اسلام آباد میں ماں اور بچوں کی صحت کا جائزہ، معذور افراد کے لیے سہولیات، اداروں کا کام، صحت، پانی کا معیار، حفظان صحت، ماحولیات وغیرہ کو بینچ مارک قرار دیا گیا ہے صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او 4 سالوں میں سروسز کا جائزہ لے گا۔انہوں نے بتایا کہ ‘بِیس لائن مطالعے میں یہ بتایا گیا ہے کہ انسانی وسائل اور کچھ تکنیکی مسائل کا مسئلہ ہے تاہم یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ اداروں میں قیادت موجود ہے لہذا معاملات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، آسان الفاظ میں شہر کو اس کے باشندوں کے ساتھ ہم آہنگ بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں صحت مند شہر کا سرٹفکیٹ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی اور اس کے لیے پانی کے معیار، متعدی بیماریوں پر قابو پانے، عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی وغیرہ کے مسائل کا سامنا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ تہران اور شارجہ کو صحتمند شہر قرار دیا گیا ہے اور اسلام آباد میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ پاکستان کا پہلا ایسا شہر بنے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…