اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹرعبدالمالک نے سر درد کی بیماریوں کے سند یافتہ پہلے پاکستانی معالج ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

datetime 24  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے ماہر امراض دماغ و اعصاب (ایسوسی ایٹ پروفیسر نیورولوجی)ڈاکٹرعبدالمالک سر درد کی بیماریوں کے سند یافتہ پہلے پاکستانی معالج بن گئے، ڈاکٹرعبدالمالک نے یونیورسٹی آف کوپن ہیگن سے”ہیڈایک ڈس آرڈرز” میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کرلی۔ ڈاکٹر عبدالمالک سے قبل پاکستان میں سردرد کے علاج کا کوئی مستند ڈگری یافتہ ماہر ڈاکٹرنہیں تھا۔ڈاکٹر عبدالمالک کے مطابق

پاکستانیوں کی اکثریت جنہیں سر درد کی شکایت رہتی ہے وہ درد شقیقہ (مائیگرین) سے متاثر ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق دس فیصد پاکستانی مائیگرین کا شکار ہیں لیکن ہر سر درد مائیگرین نہیں ہوتا، اس لیے سیلف میڈیکیشن سے گریز کرنا چاہیے۔ڈاکٹر عبد الملک کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں سردرد کو روزمرہ زندگی کا حصہ سمجھ لیا گیا ہے اور اس کا واحد علاج درد کش ادویات کو ہی سمجھا جاتا ہے، مریض کو طویل عرصے تک درد کش ادویات نہیں لینی چاہئیں کیونکہ ان ادویات کا زیادہ استعمال سر درد سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور درد کش ادویات کا زیادہ استعمال دیگر امراض کا باعث بن سکتا ہے جب کہ یہ گردوں اور جگر کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ مستقل سر درد کی شکایت کے باوجود پاکستانیوں کی اکثریت اسے سنجیدہ نہیں لیتی ہے۔ تین ہفتوں کے دوران ہر ہفتے دو سے زائد مرتبہ سردرد کی صورت میں اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ کراچی کے ماہر امراض دماغ و اعصاب (ایسوسی ایٹ پروفیسر نیورولوجی)ڈاکٹرعبدالمالک سر درد کی بیماریوں کے سند یافتہ پہلے پاکستانی معالج بن گئے، ڈاکٹرعبدالمالک نے یونیورسٹی آف کوپن ہیگن سے”ہیڈایک ڈس آرڈرز” میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کرلی۔ ڈاکٹر عبدالمالک سے قبل پاکستان میں سردرد کے علاج کا کوئی مستند ڈگری یافتہ ماہر ڈاکٹرنہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…