اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جوڑوں کے دردکیلئے استعمال ہونیوالے انجکشن ’ایکٹمرا‘‘ لوگوں کی زندگیاں بچانے لگا ۔ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں پر استعمال کے مثبت نتائج سامنے آگئے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جنرل اسپتال لاہور کے مطابق کرونا وائرس کے تشویشناک حالت والے 54 مریضوں کو انجکشن لگایا گیا، 75فیصد مریض 2
انجکشن لگنے سے صحتیاب ہوگئے۔ڈاکٹروں کے مطابق انجکشن لگنے سے 7 افراد کی موت ہوئی ،جو پہلے سے ہی گردوں اور شوگر کے مریض تھے۔ڈاکٹروں کے مطابق صرف اس انجکشن سے فائدہ نہیں ہوتا ،دیگر دوائیں بھی ساتھ دی جاتی ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق دردکش انجکشن سے مریض کے گردے متاثر ہونے اور دیگر انفیکشنز ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔