بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں پانچ لاکھ 29ہزار ہوگئیں،ایک کروڑ 11لاکھ سے زائد متاثر،کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے؟پریشان کن صورتحال

datetime 4  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 565 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 29 ہزار 127 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 43 لاکھ 33 ہزار 103 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 836 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 63 لاکھ 31 ہزار 335 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 101 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 90 ہزار 588 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 15 لاکھ 22 ہزار 999 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 928 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 35 ہزار 488 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار 341 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 63 ہزار 254 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 859 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 883 ہو چکی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 18 ہزار 669 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 889 ہو گئی۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 625 مصدقہ

متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 385 ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 226 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 95 ہزار 599 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 51 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 88 ہزار 89 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 131 ہوگئی

جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 276 ہو چکی ہے۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 29 ہزار 843 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 45 ہزار 251 ہو گئے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 833 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 41 ہزار 184 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی

کل تعداد 11 ہزار 260 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 35 ہزار 429 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 802 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 801 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں

جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 545 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ

گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 619 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 95 ہزار 570 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار 94 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…