ٹوکیو(این این آئی)ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 90 فیصد ایسے افراد جن کی بیماری کے دوران سونگھنے اور ذائقے کی حس ختم ہو جاتی ہے وہ ایک ماہ کے دوران مکمل طور پر بحال ہو جاتی ہے یا اس میں بہتری آتی ہے۔میڈیارپورٹس کے
مطابقاس تحقیق میں کہاگیاکہ اٹلی میں 49 فیصد مریضوں میںسونگھنے اور ذائقے کی حس مکمل طور پر واپس آ گئی جبکہ 40 فیصد نے اس میں بہتری کا متعلق بتایا۔جبکہ دس فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ان کی علامات ویسی ہی ہیں یا بگڑ گئی ہیں۔اس وبا کے پھیلا کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے خبردار کیا کہ ہزاروں افراد میں طویل المدت طبی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔انسان کی سونگھنے یا ذائقے کی حس میں تبدیلی یا ختم ہو جانے کو ان کورونا وائرس کی بنیادی علامات قرار دیا گیا ہے۔برطانیہ کے قومی ادارہ صحت کا کہنا تھاکہ اگر کوئی شخص یہ علامات محسوس کریں تو فوری طور پر اپنے اہلخانے کے ساتھ قرنطینہ اختیار کریں اور ٹیسٹ کروائے۔بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے 187 اطالوی شہریوں کو اس تحقیق میں شامل کیا جو وائرس سے متاثرہ تھے تاہم ان میں معمولی علامات تھیں۔