زیادہ سونے سے کونسی بڑی بیماری لاحق ہو سکتی ہے؟ غیر ملکی میڈیکل جریدے میں شائع رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

2  جولائی  2020

لندن(نیوزڈیسک)طبی ماہرین عام طور پر نیند کی کمی کو صحت کے مسائل کے ساتھ منسلک کرتے ہیں اور ہر بالغ مرد و عورت کو 8 گھنٹے کی نیند کا مشورہ دیتے ہیں لیکن نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 8 گھنٹے سے زیادہ کی نیند سے دماغ کو سنگین نقصان پہنچتا ہے اور اس سے فالج کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔

صحت سے متعلق غیر ملکی جریدے ”میڈیکل جرنل نیورولوجی“ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ‘یونیورسٹی آف کیمبرج’ اور ‘واروک یونیورسٹی’ کے محققین نے 10 برس تک 42 سے 81 برس کے درمیانی عمرکے 10 ہزار افراد کی نیند اورفالج کا شکار ہونے والے افراد کے درمیان تعلق تلاش نیند کے دورانیہ اور اسٹروک کے خطرے کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر 10 میں سے 7 افراد 6 سے 8 گھنٹے جبکہ ایک 8 گھنٹے سے زائد نیند لیتا ہے، بڑی عمر کے افراد 6 گھنٹے سے کم سوتے سوتے ہیں۔ 6 سے 8 گھنٹے سونے والے افراد کے مقابلے میں جو لوگ 8 گھنٹے سے زیادہ سوتے تھے ان میں 10 برس کے عرصے کے دوران 46 فی صد فالج کے خطرے میں اضافہ ہوا۔ جو لوگ رات میں 6 گھنٹے سے کم سوتے تھے ان میں فالج کا خطرہ میں 18 فی صد اضافہ ہوا۔ماہرین نے جب خواتین اور مردوں کو الگ کرکے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تو پتہ چلا کہ 8 گھنٹے سے زائد نیند لینے والی خواتین میں فالج کا خطرہ 80 فی صد تک بڑھ جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…