لاہور( آن لائن) کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ پولیو مہم بھی تعطل کا شکار ہونے سے ملک میں پولیو کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب سندس ارشاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلائے جانے سے منفی اثرات سامنے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ موذی وائرس سے نمٹنے میں مصروف محکمہ صحت پنجاب پولیو نے مئی
اور جون میں شیڈول انسداد پولیومہم ملتوی کر دی تھی۔پنجاب میں انسداد پولیو مہم بھی تعطل کا شکار ہونے سئے کم عمر بچوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں چھوٹے پیمانے سے مہم کا آغاز کیا جا سکتا ہے ، جس کے لئے خصوصی ایس او پیز تشکیل دیئے جارہے ہیں ،ورکرز کو مکمل حفاظتی سامان فراہم کیا جائے گا اور پچاس سال سے زائد کا کوئی بھی شخص مہم کا حصہ نہیں ہو گا۔