لاہور (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہونے والے افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کورونا وائرس ہونے لگا۔ یہ تشویشناک بات وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہی، ان کا کہنا ہے کہ ایسے تین کیسز سامنے آئے ہیں جن کو دوبارہ کرونا ہو گیا ہے،
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ان کی حالت پہلے سے بھی زیادہ تشویش ناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں میں کوئی علامات نہیں ہیں ان میں اینٹی باڈیز جلدی ختم ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیرعلامات والے مریضوں سے انفیکشن نہیں پھیلتا مگر ایسے افراد میں دوبارہ کرونا ہونے کا خدشہ ہے۔