ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جان بچانے والی اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں  دن دوگنی رات  چوگنی اضافہ جاری ، عوام کی مہنگائی کی وجہ سے پریشان حال

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈرگ پرائس پالیسی 2018 میں ترمیم اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سیادویات کی قیمتوں میں کنزیومر پرائس انڈیکس(سی پی آئی)کی شرح کے تحت سالانہ اضافہ روکنے کے باوجود جان بچانے والی اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ بدستور جاری ہے اور عوام کو سخت مشکلات کا سامناہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شوگر کے مریضوں کیلئے انتہائی ضروری

دوا انسولیں اور بچوں کیلئے ویکسینز کی مختلف کمپنیوں کی پراڈکٹس کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ ہوچکا ہے۔ہیورکس جو گزشتہ برس1350روپیکی تھی اب1650روپیکی ہوچکی ہے۔ ہیوملن762سے 888روپے،مکسٹرڈویال540سے696 روپے، امیٹٹ425سے516،ویکسی گرپ614سے 861 روپے،رہوگم8580سیبڑھ کر9ہزار،پری وینار 5374سے5465روپے کی ہوچکی ہے۔اسی طرح کرونا کی صورتحال کے پیش نظر آئزو میکس گولی جو گلے کے انفکیشن کیلئے ہے اس کی قیمت330 سے355ہوگئی ہے۔قوت مدافعت بڑھانے والی گولی سی کون کی ڈبی جو98روپے کی تھی اب135روپے کی مل رہی ہے۔لائف سیونگ گو لی تھراکسن 107سے137روپے،انٹی بائیوٹک ایوی لاکس کی قیمت 805سے 926روپے ہے۔آگمنٹم325ملی گرام101سے143روپے،آگمنٹم ون گرام 182سے 231روپے،ایریتھروسین 250 ڈبی 443 سے902روپے،نیکسم کیپسول337سے 400 روپے، رائزک کیپسول208سے245روپیہوچکی ہے۔چند ماہ قبل بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا،سیپٹران ڈی ایس دس گولیاں 25روپے میں ملتی تھیں جو بڑھا کر 55روپے کر دی گئی تھی۔ اسی طرح رفا فور 1215سے بڑھا کر 2100روپے،ریسوچین 8سے بڑھا کر 25روپے، کولڈ ریکس 12سے 24،بیسو کوئین 14سے 28، ایکسی ڈاکس 12سے

بڑھا کر 32،بیسکوپان 17سے بڑھا کر 40،فلیجل 12سے 21،کیسٹین بیس ایم جی 207سے 277،سٹیماٹل 4سے 9روپے،سرک چوبیس ایم جی 487سے 903روپے،ایلڈومیٹ 638سے 840،ڈائیابیٹون 550سے 850، پرووارن پچیس ایم جی 247سے 588،کانکور پانچ ایم جی 158سے 234،کانکور اڑھائی ایم جی 62سے 125روپے، گریوی بینان ایک ایم جی 109سے 184، ٹرائی فورگ 186سے

510کر دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ڈرگ پرائس پالیسی 2018 کے سیکشن 7 کو ختم کر دیا گیاہے جس کے تحت فارماسیوٹیکل کمپنیاں سالانہ سی پی آئی کے مطابق جان بچانے والی 472 ادویات کی قیمت میں 50 فیصد اور دیگر ادویات کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ کرسکتی تھیں۔لیکن اس کے باوجود اس وقت یا تو قیمتیں بڑھ رہی ہیں یا دوا مارکیٹ میں نہیں ہے۔کیلشیم سی گولیاں164روپے کی ملتی ہیں۔

لیکن مارکیٹ میں شارٹ ہوچکی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کرونا کیلئیسوشل میڈیا پر جس دوائی کا نام چلتا وہ دوسرے دن مہنگی ہوجاتی ہے،طاقت کی گولی وائٹرم182روپے کی تھی222روپے کی ہوگئی۔اسی طرح طاقت کی گولیریوی تال ملٹی200سے230روپے،کیلشیم کی کیفلان ڈی103سے145روپے،بکسوپان ڈبہ400روپے سے528اور سیرپ لائسو رٹ 74سے97روپے کاہوچکاہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…