سٹاک ہوم(این این آئی)عالمی ادار صحت نے سویڈن کو ان یورپی ممالک میں شامل کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے جہاں کووڈ19 دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن کے اعلی ماہرِ وبائیات ایندرز ٹیگنیل نے اعلمی ادار صحت پر ڈیٹا کی مکمل غلط تشریح کا الزام لگایا اور کہا کہ سویڈن میں متاثرین کی تعداد میں
اضافہ اس لیے ہوا ہے کیونکہ وہ زیادہ ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔لیکن عالمی ادار صحت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ زیادہ ٹیسٹنگ کے باوجود نتائج کا تناسب 12 سے 13 فیصد کے گرد ہی رہا ہے، جس کا مطلب کہ سویڈن کو کمیونٹی ٹرانسمیشن کا سامنا ہے۔ادارے نے سویڈن کو یورپ کے ان 11 ممالک میں شامل کیا ہے جہاں ابھی بھی متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔